پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام آج ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا
اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں احتجاجی تقاریب اور سیمینارز منعقد ہونگے
ہفتہ 4 جولائی 2015 21:12
اسلام آباد /جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام 5جولائی اتوار کو ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا اس دن کی مناسبت سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام احتجاجی تقاریب اور سیمینارز منعقد ہونگے جبکہ ذرائع ابلاغ کے ذریعے بھی خصوصی پروگرام نشر ہو نگے۔
(جاری ہے)
5جولائی 1977ء کو پاکستان کے سابق فوجی حکمران جنرل ضیاء الحق نے پیپلز پارٹی کے قائد اور منتخب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ جما لیا تھا اور ملک میں مارشل لاء نافذ کر کے خود چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر بن گئے۔
جنرل ضیاء الحق نے قوم سے 90دنوں میں انتخابات کروانے کا وعدہ کیا جو کہ بعد میں گیارہ برس تک محیط رہا اس دوران پیپلز پارٹی کے قائد ذوالفقار علی بھٹو کے علاوہ پارٹی کارکنوں کے ساتھ ہر ظلم روا رکھا گیا کوڑوں سے لے کر پھانسیوں تک سزائیں دی گئیں بقول پی پی پی کارکنان کے اس دور سیاہ میں صحافیوں سے لے کر نابینا خاتون تک کو بھی کوڑے مارے گئے اس وجہ سے پیپلز پارٹی ہر سال 5جولائی کو یوم سیاہ مناتی ہے ۔`متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.