ناموزوں موسمی حالات سے پنجاب میں آم کی 70فیصد پیداوار متاثر،برآمدات میں کمی کا خدشہ
اتوار 5 جولائی 2015 13:52
اسلام آباد ۔05جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) ناموزوں موسمی حالات کے باعث صوبہ پنجاب میں آم کی 70فیصد پیداوار متاثر ہوئی ہے جس کے باعث شہروں میں اسکی قلت اور آم کی برآمدات میں ایک لاکھ ٹن کی کمی کا خدشہ ہے ۔
(جاری ہے)
پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایکسپورٹرز ، امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی ایف وی اے) کے شعبہ تحقیق و ترقی کے چیئرمین وحید احمد نے کہا ہے کہ اب تک 41ہزار ٹن آم کی برآمدات کی گئی ہیں جن سے 22.55ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال آم 300ڈالر فی ٹن کی قیمت پر برآمد کیا گیا تھا جبکہ رواں سال اسکی قیمت 550ڈالر فی ٹن تک پہنچ چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نامساعد اور سخت موسمی حالات کے باعث پنجاب میں آم کے باغات بری طرح متاثر ہوئے ہیں جس سے پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے اور خدشہ ہے کہ آم کے برآمدی ہدف کے حصول میں مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.