پشاور ٗہسپتال میں بچے کا اغوا ٗ پولیس کی کارروائی میں4 افراد گرفتار
بچہ3 دن میں بازیاب نہ ہواتو وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کریں گے ٗ رشتہ داروں کی گفتگو
اتوار 5 جولائی 2015 14:24
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں نومولود بچے کے اغوا کے بعد پولیس نے عملے کے4 افراد کو حراست میں لے لیا نجی ٹی وی پر جاری ہونے الی فوٹیج میں پردہ کئے ہوئے خاتون کو بچہ گود میں اٹھائے مشکوک انداز میں وارڈ سے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
(جاری ہے)
پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے نرسری وارڈ سے نکلنے والی اس خاتون کے ہاتھوں میں موجود اس بچے کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ کوہاٹ کے نعیم خان ہی کا بھتیجا ہے، جسے سانس کی تکلیف کی وجہ سے ہسپتال لایا گیا تھاجہاں پروہ نرسری وارڈ سے اچانک غائب ہوگیابچے کے اغوا کی اس واردات کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے تحقیقات کے لئے 3رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جسے 3دن کے اندر اندر اپنی رپورٹ پیش کرنی ہوگی۔
دوسری جانب وارڈ میں کام کرنے والے ہسپتال کے 4ملازمین کو بھی حراست میں لے لیا گیا نومولود مغوی کے چچا کی رپورٹ پر مقامی پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرادی گئی اور بچے کے رشتے داروں نے دھمکی دی ہے کہ اگر بچہ3 دن میں بازیاب نہ ہوا، تو وہ وزیراعلی ہاؤس کے سامنے احتجاج کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
ایرانی تیل کی سمگلنگ میں کئی موجودہ اور سابق وزراء اور سیاستدانوں کے ملوث ہونے کا انکشاف
-
رفح میں اسرائیلی کارروائی سے وسیع پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ، اوچا
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 25 فیصد سے نیچے آ گئی
-
کیا پرندے ایک ہی گھونسلہ دوبارہ استعمال کرتے ہیں؟
-
رفح آپریشن لاکھوں فلسطینیوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ ہو گا، اقوام متحدہ
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کی چاند پرپاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پرمبارکباد
-
بلوچستان: بم دھماکے میں پریس کلب کے مقامی صدر سمیت تین افراد ہلاک
-
پاکستان سے حج فلائٹ آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا
-
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس، ٹیکس کے حوالہ سے زیر التوا قانونی مقدمات کو فعال طور پر آگے بڑھانے کے لئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کا فیصلہ
-
وفاقی وزیر داخلہ خضدار میں دھماکے کی مذمت ، خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل کی شہادت پر صدمے کا اظہار
-
وزیراعظم کی گندم خریداری سے متعلق ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.