توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے ساہیوال میں1320میگاواٹ کے کول پراجیکٹس درست سمت قدم ہے، ظہیر بھٹہ
کول پاور پراجیکٹ پیشرفت پر وزیراعلیٰ کی طرف سے ہر 15دن بعد جائزہ منصوبہ کی جلد تکمیل کا باعث بنے گا
اتوار 5 جولائی 2015 15:25
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی وایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ظہیر بھٹہ نے توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے ساہیوال میں 1320میگا واٹ کے کول پراجیکٹس کو درست سمت قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام اور صنعتکار طبقہ پریشانی کا شکار ہے ،توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو فی الفور استعمال کیاجائے تاکہ ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوسکے اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوسکے۔
ان خیالا ت کا انہوں نے سینئر وائس چیئرمین خالد افضل شیخ ،وائس چیئرمین نعمان حسین کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ساہیوال میں کول پاور پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے پیشرفت پر وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے ہر 15دن بعد جائزہ منصوبہ کی جلد تکمیل کا باعث بنے گا ۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ کی توانائی منصوبہ میں ذاتی دلچسپی ،منصوبہ پر تیز رفتار ی اور شفافیت کے ساتھ عملدرآمد کیا جائے تو پنجاب میں توانائی بحران پر خاطر خواہ حد تک قابو پایا جاسکتا ہے ۔
ظہیر بھٹہ نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے پنجاب حکومت کی سنجیدہ کوششیں ضرور برآور ثابت ہونگی، ملک کے اندر توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے پاور منصوبوں کی تکمیل سے صنعتیں اپنی پوری پیداواری صلاحیت کے مطابق کام کریں گی ۔ توانائی بحران کے خاتمہ سے حکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن مکمل ہوگا اور حکومت کا صنعتی لحاظ سے پاکستان کو ایشیاء کا ٹائیگر بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.