`فیصل آباد ڈرائی پورٹ ٹرسٹ میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آ تشزدگی ، ریکا ر ڈ جل گیا `

اتوار 5 جولائی 2015 17:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) فیصل آباد ڈرائی پورٹ ٹرسٹ میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ سے کسٹم ہاؤس کی لیبارٹری میں پڑا ہوا ریکارڈ کمپیوٹر اور دیگر سامان جل کر خا کستر ہو گیا جبکہ بلڈنگ کے ایک حصے کی چھت بھی گر گئی جس سے کروڑوں روپے کا نقصان ہو ا ۔ آن لان کے مطابق گزشتہ رات گیارہ بجے کے قریب اچانک بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑ ک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کسٹم ہاؤس کے لیبارٹری رومز اور ملحقہ کمروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

بعدازاں فائر بریگیڈ اور دیگر اداروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا ۔ مگر آگ لگنے کے 12 گھنٹے بعد آگ کی وجہ سے بلڈنگ کے ایک حصے کی چھت خستہ حالت ہونے کی وجہ سے گر گئی ۔ چناچنہ چھت گرنے کی وجہ سے آگ 12 گھنٹے کے بعد دوبارہ بھڑک اٹھی ۔

(جاری ہے)

چنانچہ دوبارہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور سول ڈیفنس کے عملہ نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر بڑی مشکل سے قابو پایا ۔

فیصل آباد ڈرائی پورٹ کے چیئرمین شیخ توصیف باری نے کو بتایا کہ کسٹم ہاؤس میں اچانک آگ لگنے کی وجہ سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے اور محکمہ کسٹم اور ڈرائی پورٹ ٹرسٹ نقصانات کا تمخینہ لگا رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ سے کسٹم لیبارٹری اور محکمہ کا اہم ریکارڈ جل کر خاکستر ہو گیا ہے چناچنہ کسٹم ہاؤس کی بلڈنگ کو دوبارہ مرمت کا کام جلد شروع کیا جائے گا اس واقعہ کے بعد کلکٹر کسٹم فیصل آباد توصیف قریشی اور دیگر افسران بھی موقع پر پہنچ گئے ۔آگ لگنے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :