بلوچستان میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی‘ماشکیل میں باپ بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق

اتوار 5 جولائی 2015 19:05

ماشکیل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 جولائی۔2015ء) بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی ہے جس سے باپ بیٹی سمیت4افراد ہلاک ہوگئے۔صوبائی سیکرٹری صحت نورالحق بلوچ نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طبی ٹیم کو علاقے میں خسرے کی ویکسینیشن کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عبدالصمد کے مطابق نادر،ثمینہ اور دو خواتین ہلاک ہوئی ہیں۔چمن میں تاجر کے طور پر کام کرنے والے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر سے متعلق ماشکیل کے رہائشہ عبدالنبی ریکی نے بتایا کہ ڈی ایچ او اپنے دفتر میں ہی بیٹھ کر چلے گئے جبکہ انہوں نے متاثرہ علاقے کلی آہوگوہو کا دورہ بھی نہ کیا۔ماشکیل ایران اور پاکستان کی سرحد پر واقع ہے۔

متعلقہ عنوان :