سابقہ رنجش پر دس سالہ بچے پر مخالفین نے تیزاب پھینک دیا، تشویشناک حالت میں ڈسٹر کٹ ہسپتال منتقل

اتوار 5 جولائی 2015 22:46

سابقہ رنجش پر دس سالہ بچے پر مخالفین نے تیزاب پھینک دیا، تشویشناک حالت ..

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔5 جولائی۔2015ء)وکلاء کالونی میں سابقہ رنجش پر دس سالہ بچے پر مخالفین نے تیزاب پھینک دیا‘ تشویشناک حالت میں ڈسٹر کٹ ہسپتال منتقل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بہاولنگر وکلاء کالونی کے رہائشی محنت کش عبدالجبار نامی شخص کا دس سالہ عبدالمعیذ نامی بچہ اپنے گھر سے مسجد میں روٹی دینے جا رہا تھا کہ راستے میں سابقہ رنجش کی بنا پر مخالفین محمد اشرف نامی نوجوان نے اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے بچے پر تیزاب پھینک دیااور موقع سے فوری طور پر فرار ہو گئے جس سے بچہ بری طرح جھلس گیا۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ پر بچے کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے تاہم تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے۔