افغان پارلیمنٹ پر طالبان کا حملہ ناکام بنانے والے فوجی اہلکار کو گرفتارکرلیا گیا
فہد شبیر اتوار 5 جولائی 2015 23:14
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5جولائی۔2015ء) افغان پارلیمنٹ پر طالبان کے حملے کو ناکام بناکر قومی ہیروکی حیثیت اختیار کرجانے والے فوجی اہلکارعیسیٰٰ خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 22 جون کو افغان پارلیمنٹ پر طالبان کی جانب سے ایک خود کش کار بم حملہ کیا گیا جس کے بعد حملہ آوروں نے پارلیمنٹ کی عمارت میں گھسنے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی پر مامور فوجی اہلکاروں نے نکام بنادیا، اس حملے میں 2 افراد ہلاک اور 40 کے قریب زخمی ہوئے تھے تاہم حملہ آور پارلیمنٹ میں گھسنے میں ناکام رہے اورتمام شدت پسند مارے گئے تھے۔
افغان پارلیمنٹ کی سیکیورٹی پر مامو عیسیٰ خان نے اس واقعے میں 7 میں سے 6 حملہ آوروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا جس کے بعد وہ راتوں رات ایک سپر ہیرو کی حیثیت سے سامنے آیا اورپورے ملک میں عیسیٰ کے پوسٹر اور بڑے بڑے بل بورڈز لگا کر اسے خراج تحسین پیش کیا گیا جب کہ افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے 28 سالہ عیسیٰ خان کو قوم کا بہادر بیٹا قراردیا گیااور اسے فوج میں ترقی دینے کے علاوہ صدارتی محل میں بلا کر فلیٹ کی چابیاں بھی دی گئیں۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.