ملک میں نئے اور جدیدہسپتالوں کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے، فلاحی منصوبوں کے ذریعے عوام کو جدید طبی سہولیات فراہم کی جاسکتی ہیں، ایسے فلاحی منصوبوں کو عبادت سمجھ کر سرانجام دینا چاہئے، تمام متعلقہ محکموں سے مشاورت کے بعد ایک فعال اور قابل عمل ماڈل تشکیل دیا جائے ،صدر مملکت ممنون حسین کی وفدسے گفتگو
پیر 6 جولائی 2015 17:09
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک میں نئے اور جدید اسپتالوں کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے۔وہ پیر کوشہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی سربراہی میں وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔ جنھوں نے صدر مملکت سے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے صدر مملکت کو پمز کے زیر انتظام مجوزہ میڈیکل ٹاور کمپلکس منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔(جاری ہے)
صدر مملکت نے کہا کہ اس طرح کے فلاحی منصوبوں کے ذریعے عوام کو جدید طبی سہولیات فراہم کی جاسکتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایسے فلاحی منصوبوں کو عبادت سمجھ کر سرانجام دینا چاہئے۔ صدر ممنون حسین نے میڈیکل ٹاور کمپلکس منصوبے کو سراہا اور کہا کہ تمام متعلقہ محکموں سے مشاورت کے بعد ایک فعال اور قابل عمل ماڈل تشکیل دیا جائے تاکہ اس منصوبے کو عملی جامعہ پہنایا جاسکے۔
صدر مملکت نے پمز اسپتال کو دور حاضر کی جدید طبی سہولیات سے آراستہ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت کیڈ بیرسٹر عثمان ابراھیم اور سیکرٹری کیڈ خالد حنیف بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.