امن فاؤنڈیشن نے ہیٹ ویو سے نمٹنے کے لیے پورے شہر میں رمضان ریلیف کیمپس قائم کیے
امن ایمبولینس نے کورنگی ، داؤد اور ناگن چورنگی، عائشہ منزل ، ناظم آباد اور جوہر موڑ پر قائم تمام کیمپس پر ایمرجنسی کی خدمات انجام دیں
پیر 6 جولائی 2015 17:44
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) کراچی کی حالیہ ہیٹ ویو نے سینکڑوں انسانی جانیں لے لی ، جس سے نمٹنے کے لیے امن فاؤنڈیشن نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ریلیف کیمپس قائم کیے تاکہ متاثرہ شہریوں کو طبی امداد دی جاسکے ۔ اس سلسلے میں نیسلے اور K-E نے امن فاؤنڈیشن کے ساتھ بھر پور تعاون کیا ۔ امن ہیلتھ نے کورنگی ، داؤد اور ناگن چورنگی، عائشہ منزل ، ناظم آباد اور جوہر موڑ پر چھ کیمپس قائم کیے ۔
امن ہیلتھ کے ڈاکٹرز او ر پیرا میڈکس ان تمام کیمپس میں موجود تھے جنھوں نے لوگوں کو ڈی ہائیڈریشن اور ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے طریقے بتائے اور متاثرہ لوگوں کو طبی امداد بھی فراہم کی۔ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے امن ایمبولینسز بھی تمام کیمپس پر موجود تھیں ۔(جاری ہے)
ماہِ رمضان کی وجہ سے ہر کیمپ پر روزہ داروں کے لیے ہزاروں کی تعداد میں افطار ی ، منرل واٹر کی بوتلیں اور او آر ایس فراہم کیا گیا اور یہ تمام سروسز مفت دی گئیں ۔
ریلیف کیمپس کی خدمات کے حوالے سے امن ہیلتھ کی سی ای او ، ڈاکٹر سعدیہ قریشی نے کہا کہ ’’ اب تک 8دنوں میں ہم 50,000متاثرہ افراد کو طبی امداد ، طبی مشورے، افطاری، پانی ، او آر ایس اور ایمر جنسی سروسز مہیا کر چکے ہیں اور ہماری یہ خدمات پورے ماہ ِ رمضان میں جاری رہیں گی‘‘ ۔امن فاؤنڈیشن کے سی ای او ، جناب ملک احمد جلال نے مزید کہا کہ ’’ اس سلسلے میں امن فاؤنڈیشن نے اپنے منفرد ہیلتھ کیئر ایکو سسٹم نیٹ ورک سے بھرپور استفادہ حاصل کیا ۔ یہ نیٹ ورک کمیونٹی ہیلتھ ورکرز ، ایمرجنسی میڈیکل سروسز اور ہمارے شہری ہیلتھ انسٹیٹوٹ پر مشتمل ہے تاکہ کراچی کے متاثرہ افراد مختلف امداد فراہم کی جاسکے ۔‘‘متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.