یونس خان جاوید میاں داد کا ریکارڈ توڑ کر پاکستان کے کامیاب ٹیسٹ بیٹسمین بن گئے
یونس خان ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں چوتھی اننگز میں 5 سنچریاں بنانے والے دنیا کے پانچویں کرکٹر بن گئے ہیں
پیر 6 جولائی 2015 19:11
پالے کیلے ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء ) پاکستان کے مایہ ناز بلے باز یونس خان نے جاوید میانداد کا ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنزبنانے کا ریکارڈ توڑ دیا ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پالے کیلے ٹیسٹ میں یونس خان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 30 ویں سنچری سکور کی اور ساتھ ہی جاوید میانداد کا سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا جس کے بعد یونس خان پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے ہیں ۔
یونس خان نے یہ کارنامے اپنے 102 ویں ٹیسٹ میں 30 ویں سنچریوں اور 29 نصف سنچریوں کے ساتھ سر انجام دیاجس کے بعد انکے ٹیسٹ کر کٹ میں 8841رنز ہو گئے ہیں ، یونس خان کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سکور 313 رنز سری لنکا کے خلاف ہی تھا ، دوسری جانب یونس خان ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں چوتھی اننگز میں 5 سنچریاں بنانے والے دنیا کے پانچویں کرکٹر بن گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ جاوید میانداد نے 124 ٹیسٹ میچوں میں 8832 رنز بنائے ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہارا تو پی سی بی گیری کرسٹن کو ذمہ دار ٹھہرائے گا: راشد لطیف کا دعوی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
-
بابر اعظم ٹی ٹونٹی سکواڈ میں حسن علی کی شمولیت کا دفاع کرنے سامنے آگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.