الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کیلئے تما م امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے، ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے باہر بھی بینرز پر آویزاں ،متعدد امیدواروں کا بکری، کیلااور پشاوری چپل کے انتخابی نشانات الاٹ کرنے پر اعتراض
79یونین کونسلوں میں4ہزار سے زائد امیدوارحصہ لے رہے ہیں
پیر 6 جولائی 2015 21:07
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کیلئے تما م امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے جبکہ ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے باہر بھی انتخابی نشانات بینرز پر آویزاں کر دیئے گئے ہیں، متعدد امیدواروں نے بکری، کیلااور پشاوری چپل کے انتخابی نشانات الاٹ کرنے پر اعتراض کیا ہے جنہیں ریٹرننگ افسران نے مسترد کر دیا، بلدیاتی انتخابات میں 4ہزار سے زائد امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں اور 79 یونین کونسلز میں مقابلہ ہو رہا ہے، یہ انتخابات غیر جماعتوں پر منعقد کرائے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کیلئے انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے ہیں جو انتخابی نشانات الاٹ کئے گئے ہیں ان میں مرغی، گٹار، بکری، بجلی کا ہیٹر، ڈھول، کیلنڈر، ٹوتھ برش، باجا، مونچھ، پیچ کس، جھونپڑی، چمٹا، چھڑی، سٹیپلر، ہینگر، ڈریسنگ کیس، سوٹ کیس، بے بی کارٹ، گراموفون، بطخ ، کنگھا، تربوز، کھجور کا درخت، آم، تیل کا چولہا، لیپ ٹاپ کمپیوٹر، پریشر کوکر، بیلن، بھٹہ، دو ہد ہد، ٹب، دو تربوز، دو بھٹے، دو سپارک پلگ، دو چھڑیاں، نک ٹائی، دو استریاں، دو ٹوکریاں، دو ڈھول، دو جھونپڑیاں، دو ہینگر، دو بالٹیاں، دو رندے، دو سی ڈیز، دو کچھوے، دوسٹل کیمرے، دو سٹپلرز، دو پریشر کوکرز، دو آڈیو کیسٹس، دو جار، تین مٹکے، تین کنگھے، تین مرغیاں، تین پیچ، فولڈڈ شرٹ، گیٹ، پشاور چپل، بوتل، زیبرا، مشروم(کھمبی) دو زرافے، دو سیفٹی ہلمٹ، دو بکریاں ، جھاڑو،دو چمچے، دوآم، دو انرجی سیورز، دو مرغیاں، دو مٹکے، دو جار، دوگٹار، دو بطخیں، دو پیچ، دو خرگوش، دو زیبرے، دو کنگھے، دو رینچ، دو مگرمچھ، دو مشروم( کھمبیاں)، دو گیٹ، تین سیفٹی ہیلمٹ، دو پشاوری چپل،دو ٹب، تین ڈھول،دو خرگوش، دو بے بی کارٹس، دو لیپ ٹاپ کمپیوٹرز، دو چمٹے، بجلی کا ہیٹر، دو جھاڑو، تین سی ڈیز، کی بورڈ، تین گٹار، تین بھٹے، آڈیو کیسٹ، سپارک پلک، چمچ، دو بوتلیں، کیلا، گلدان ، سی ڈی، پھول گوبھی، چار پیچ، تین چمچے و دیگر شامل ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.