سپریم کورٹ میں اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالہ سے کیس کی سماعت
پیر 6 جولائی 2015 21:50
اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالہ سے کیس میں وفاقی حکومت کو سینٹ سے بل کی منظوری سے متعلق ہدایات لینے کر دی۔ پیر کو جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے ساجد بھٹی نے پیش ہو کر عدالت کو بتایا کہ قومی اسمبلی نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق 26 مارچ کو بل منظور کیا ہے لیکن یہ بل ابھی تک سینٹ کی قائمہ کمیٹی میں زیر التواء ہے۔
عدالت کے استفسار پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ سے رابطہ کیا ہے کیونکہ ہمارے پاس وقت کم ہے اگر بل قومی اسمبلی سے منظور ہو جاتا ہے تو بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے پڑیں گے اور ایسا لگتا ہے کہ عید سے قبل بل کی منظور ی ممکن نہیں۔(جاری ہے)
سماعت کے دوران جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد کے شہریوں کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا آئینی حق حاصل ہے، مشکل میں آئین کو بالائے طاق نہیں رکھا جاسکتا بلکہ اس پرعملدرآمد کرناضروری ہے۔
بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے امن امان اور دہشت گردی سمیت تمام مسائل حل ہوں گے کیونکہ گلی محلہ کے منتخب نمائندے کو علم ہوگا کہ کس گھر میں کون بیٹھا ہے۔ 26 مارچ سے اب تک ساڑھے تین ماہ ہوچکے ہیں‘ اسمبلی میں سے بل پاس ہو گیا تو سینٹ سے اب تک کیوں نہیں کیا گیا کیا‘ اس کا مطلب یہ ہے کہ کام نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت کے تحت شہریوں کو حقوق دینا ہوتے ہیں۔ بعد ازاں مزید سماعت (کل) منگل تک ملتوی کردی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نو مئی: فوج کے غصے اور خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.