محکمہ ایریگیشن کی غفلت اور لاپرواہی نے حیدرآباد کے نشیبی علاقوں کو تالاب میں تبدیل کر دیا ہے، صابر حسین

پیر 6 جولائی 2015 22:51

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) محکمہ ایریگیشن کی غفلت اور لاپرواہی نے حیدرآباد کے نشیبی علاقوں کو تالاب میں تبدیل کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائمخانی ، دلاور قریشی ، راشد خلجی اور زبیر احمد نے اپنے مشتر کہ بیان میں حیدرآباد کے اطراف نہروں ڈھل صفائی نہ کیئے جانے اور اضافی پانی کے اخراج سے نہروں کے پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ایریگیشن کے افسران خواب غفلت کی نیند سو رہے ہیں اور انکی لاپرواہی کی بدولت حیدرآباد کے نشیبی علاقوں میں نہری پانی داخل ہوچکا ہے اورعوام کو شد ید مشکلات کا سامنا ہے ۔ ۔انہوں نے کہا کہ ایک جانب ایریگیشن کا محکمہ عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے تو دوسری جانب محکمہ واسا اپنی ذمہ داریوں سے غافل نظر آتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ واسا پمپنگ اسٹینشنز نکاسی آب کے کاموں میں غیر فعال نظر آتے ہیں جسکی وجہ سے شہر کی اہم شاہراہیں گندے پانی کا تالاب بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ارباب اختیار حیدرآباد شہر کو مسائل سے نجا ت دلانے کے لیئے ایکشن لیں اور ایسے غافل افسران سے با ز پرس کر ے ورنہ حیدرآباد کی عوام ان افسران کی محاسبہ کرنے میں حق بجانب ہونگے۔