عارف والا، دوہرے قتل کے مقدمہ میں ملوث 7افراد کو دو دو مر تبہ عمر قید کی سزا کاحکم

پیر 6 جولائی 2015 23:03

عارف والا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) قتل کے دوہرے مقدمہ میں ملوث 7افراد کو جرم ثابت ہو نے پر دو دو مر تبہ عمر قید کی سزا و نقد جرمانہ استغاثہ کے مطابق نواحی گاؤں 167/EBمیں نمبر داری کے تنازعہ پر 2012ء میں سابقہ ناظم صابر نیاز کمبوہ و سابقہ نمبر دار کے بیٹے کے درمیان نمبری داری سکیم کے تحت ملنے والی اراضی کے قبضہ پر دو طرفہ فائرنگ سے صابر نیاز کمبوہ کا بھائی فیاض احمد و راہ گیر عبد الغنی جاں بحق ہو گئے ۔

جس کا مقدمہ پولیس تھانہ صدر نے درج کر کے چالان عدالت میں بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

مقتول عبد الغنی کے بیٹے نے صابر نیاز گروپ کے خلاف اپنے باپ کے قتل کا مقدمہ درج کر وا دیا تاہم بعد ازاں راضی نامہ کر لیا۔ استغاثہ میں جرم ثابت ہو نے پر ایڈیشنل سیشن جج شیخ تنویر احمد نے سابقہ ناظم صابر نیاز کمبوہ کے بھائی و راہ گیر عبد الغنی کے قتل میں ملوث خادم حسین ، محمد طارق، وسیم، شاہد، سجاد،قاسم کو دو دو مر تبہ عمر قید کی سزا و دو دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی اس موقع پر نواحی گاؤں 167/EBعدالت کے باہر موجود رہے تا ہم SHOسٹی رانا نثار احمد منج و SHOتھانہ صدر جہانزیب وٹو اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موجود رہے۔