غلاف کعبہ کو زائرین عمرہ و حج کے ہاتھوں کسی نقصان سے بچانے کے لئے سیکیورٹی اہلکار تعینات
منگل 7 جولائی 2015 13:20
مکتہ المکرمہ ۔ 07 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) سعودی حکام نے غلاف کعبہ کو زائرین عمرہ و حج کے ہاتھوں کسی نقصان سے بچانے کے لئے سیکیورٹی اہلکار تعینات کردیئے ۔
(جاری ہے)
سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حرمین الشریفین کے نگران ادارے کے حکام نے بتایا کہ دنیا کے مختلف حصوں سے آئے زائرین غلاف کعبہ کسویٰ کو متبرک تصور کرتے ہوئے اس کے دھاگے حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس سے غلاف کعبہ کو نقصان پہنچتا ہے ۔
خلاف کعبہ کو اس نقصان سے بچانے کے لئے ہمہ وقت 8 سیکیورٹی اہلکار اس غلاف کی حفاظت پر مامور ہیں جو زائرین کو غلاف کعبہ کو نقصان پہنچانے سے روکیں گے حکام کا کہنا ہے کہ غلاف کعبہ اب مکمل طور پر سعودی عرب میں تیار کیا جاتا ہے اور اسے تیار کرنے والی فیکٹری میں مسلسل کام جاری رہتا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.