جدہ نے 640 میزوں پر مشتمل طویل ترین افطار دستر خوان بناکرگنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروالیا

منگل 7 جولائی 2015 13:20

جدہ نے 640 میزوں پر مشتمل طویل ترین افطار دستر خوان بناکرگنیز بک آف ورلڈ ..

جدہ ۔ 07 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ نے 640 میزوں پر مشتمل طویل ترین افطار دستر خوان بنا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔ سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق افطار دستر خوان کے لئے استعمال کی گئی ہر میز کی لمبائی 1.508 میٹر تھی۔

(جاری ہے)

دستر خوان پر جدہ اور گردو نواح کے ہزاروں مسلمانوں نے روزہ افطار کیا جبکہ اس دستر خوان کی تیاری میں حجاز سے تعلق رکھنے والے 150 نوجوانوں نے حصہ لیا۔ رپورٹ کے مطابق اس سے قبل طویل ترین دستر خوان کا ریکارڈ فن لینڈ میں بنایا گیا تھا جس میں میزوں کی تعداد تو اتنی ہی تھی لیکن ان کی لمبائی 1.286 میٹر فی میز تھی۔ افطار دستر خوان کا اہتمام جدہ کی الجفالی مسجد کے قریب کیا گیا۔