جمہوریت، پارلیمنٹ اور نظام ریاست پر کرپٹ نااہل بگڑے ہوئے اشرافیہ کا ناجائز قبضہ ہے،لیاقت بلوچ
کرپشن،نااہلی ،قومی وسائل کی لوٹ مار سے ملک و ملت کو بحرانوں میں مبتلا کر دیا گیا ،عوام کو ریلیف دینا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے ملک بھر کے اچھے دیانتدار ،اہل و شریف لوگ ظلم کے نظام سے تنگ ہونے کے باوجود منتشر ہیں‘ قائمقام امیر جماعت اسلامی کا خطاب
منگل 7 جولائی 2015 17:40
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) جماعت اسلامی پاکستان کے قائمقام امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جمہوریت پارلیمانی نظام ریاست میں تمام علاقوں اور طبقات کی نمائندگی کے لیے قابل عمل نظام ہے،حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو ریلیف دیں گے لیکن عملاً کرپشن،نااہلی ،قومی وسائل کی لوٹ مار ،اقربا ء پروری، تعصبات اور عوام کو تقسیم کر کے ملک و ملت کو بحرانوں میں مبتلا کر دیا گیا ہے،جمہوریت، پارلیمنٹ اور نظام ریاست پر کرپٹ نااہل بگڑے ہوئے اشرافیہ اور عیاش نودولتیوں ، بدنام زمانہ سیاسی مسافروں ، بے وفاؤں کا ناجائز قبضہ ہے،ملک بھر کے اچھے دیانتدار ،اہل و شریف لوگ ظلم کے نظام سے تنگ ہونے کے باوجود منتشر ہیں۔
کلرسیداں ،راولپنڈی اور لاہور میں افطار پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی محب وطن پاکستانیوں کو نظام اورقیادت کی تبدیلی کے لیے منظم کرے گی۔(جاری ہے)
68 سال سے ملک کی آزادی اور سلامتی کے خلاف بیرونی اور اندرونی قوتوں نے مسلسل کام کیاہے ۔بھارتی حکمرانوں اور بھارتی ’’را ‘‘ اورا مریکی سی آئی اے مسلسل شیطانی کارستانیاں کر رہے ہیں۔
کراچی اور بلوچستان میں بھارتی مداخلت بالکل عیاں ہو چکی ہے ۔حکومت ،فوج اور سول اسٹیبلشمنٹ کو اب کسی کمپرومائیز یا بلیک میلنگ کا شکارنہیں ہونا چاہیے۔جرائم پیشہ اور ملک دشمن قوتوں کے آلہ کار افراد کی بیخ کنی ہونی چاہیے ،حکومت اور سیکورٹی ادارے یقینی بنائیں کہ آئین قانون اور انصاف کی بادستی قائم رہے۔تمام جمہوری اور سیاسی قوتیں نظریہ پاکستان کے تحفظ،آئین اور جمہوریت کی حفاظت،قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم ، اردو قومی زبان کے نفاذ ،کرپشن اقرباء پروری میرٹ کی پامالی کے خلاف قومی ایجنڈا پر یک آواز اور یک جان ہو جائیں اسی سے ملک و ملت بحرانوں کے گرداب سے نجات پائے گا۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ ماہ رمضان صبر، شکر اور تقوٰی کی صلا حیت پیدا کرتا ہے ۔ماہ رمضان میں محض چند عبادات یا دعائیں ہی نہیں اصل مقصد بندہ دین کو مستقل بنیاد پر اچھا انسان بنانا ہے جس میں برداشت ،خوش خلقی اور انسانت کے احترام کا احسا س ہو۔روزہ اور عبادات کی مشقت اہل ایمان کو ہر اعتبار سے پاکیزگی سے آشنا کرتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
افغانستان میں افیون کی پیداوار میں واضح کمی پر کسانوں کی مزاحمت
-
معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی جریدے بھی پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات
-
بچوں میں سمارٹ فون کا استعمال ذہنی دباﺅ اور صحت کے مسائل کا باعث بن رہا ہے
-
9 مئی کرنے اورکروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی، ترجمان پاک فوج
-
وزارت قانون و انصاف نے جسٹس شوکت عزیز کی ریٹائرمنٹ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
تنقید کرنے اور جھوٹ بولنے میں بہت فرق ہے‘کمشنر روالپنڈی معاملے میں تمام میڈیا نے جھوٹ کوپھیلایا. جسٹس قاضی فیض عیسی
-
ہم نے 76سال جھوٹ بولا ، سچ کو چھپایا ہے عوام کو سچ جاننے کا پورا حق ہے‘اعلی عدلیہ کے معاملات میں مداخلت آئین کے ساتھ کھلواڑ ہے.جسٹس اطہر من اللہ
-
پاکستان کے ساتھ یو ایس پاکستان گرین الائنس تلے شراکت داری جاری ہے، امریکی سفیر
-
انتشاری ٹولے سے ہم کوئی بات نہیں کرسکتے ، یہ سیاسی جماعتوں کو زیب دیتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
-
بھارت میں کینسر کے کیسز کیوں بڑھ رہے ہیں؟
-
بیرسٹراعتزازاحسن نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے خلاف کیس کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی
-
سعودی کمپنیوں نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا ہے، وزیر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.