آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی زیر صدارت اجلاس ، ڈی آئی جی سکیورٹی ایڈمن کی ایک پوسٹ کی تخلیق کا اصولی فیصلہ
منگل 7 جولائی 2015 19:44
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) اسپیشل برانچ کے جملہ امور تنظیمی ڈھانچے میں بہتری کے حوالے سے سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں اسپیشل برانچ سندھ پولیس کے تحت ڈی آئی جی سکیورٹی ایڈمن کی ایک پوسٹ کی تخلیق کا اصولی فیصلہ کیا گیا ۔ جس کی نگرانی ماتحتی میں اے ڈی آئی جی سکیورٹی ، ڈی آئی جی انٹیلی جنس ، ایس ایس پی سرویسلینس اور پرنسپل انٹیلی جنس اسکولز کام کریں گے ۔
آئی جی سندھ نے اسپیشل برانچ اسٹاف کو جدید اور معیاری تربیت کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کی جانب سے اسپیشل برانچ انٹیلی جنس اسکولز کے قیام کے حوالے سے پیش کی جانے والی سفارشات تجاویز کی منظوری دی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ انٹیلی جنس اسکول کے قیام میں درکار وقت اور اس کی مدت کے دوران اسپیشل برانچ عملے کی تربیت کے عمل کو دیگر ٹریننگ سینٹر سے مکمل کرایا جائے ۔
اجلاس میں ڈی آئی جی ساوٴتھ ڈاکٹر جمیل احمد نے بتایا کہ پنجاب میں انٹیلی جنس بیورو اسپیشل برانچ کے عملے کو خصوصی تربیت کا کورسز کا انعقاد کر رہی ہے ۔ جس پر آئی جی سندھ نے کہا کہ پاکستان آرمی اور انٹیلی جنس بیورو کے خصوصی تربیتی کورسز کے حوالے سے جملہ معلومات پر مشتمل اقدامات اور ان پر عمل درآمد کو ممکن بنایا جائے تاکہ جدید اور معیاری تربیت کی بدولت اسپیشل برانچ بالخصوص انٹیلی جنس کلیکشن امور کو مزید بہتر اور موثر بنایا جا سکے ۔ ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ نے اس موقع پر بتایا کہ اسپیشل برانچ کے جملہ امور پر مشتمل ریکارڈ کو کمپیوٹرائز کیا جا رہا ہے ۔ تاہم اس سلسلسے میں مزید لاجسٹک سپورٹ درکار ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ اسپیشل برانچ کا مرکزی ڈیٹا بینک بھی تیار کیا جا رہا ہے ، جس پر آئی جی سندھ نے احکامات دیئے کہ اسپیشل برانچ کو درکار جدید اسلحہ وغیرہ کی سفارشات کو منظور کرتے ہوئے فوری طور پر فراہم کرنے کے احکامات دیئے ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ غیر ملکیوں کی کراچی آمد ، رہائشی ، روانگی اور مقامات وغیرہ کے حوالے سے فارن رجسٹریشن سیل کو بھی کمپیوٹرائز کیا جا رہا ہے ۔ آئی جی سندھ نے ہدایت دی کہ غیر ملکیوں کی کراچی آمد روانگی ، رہائشی مقامات وغیرہ کے مجموعی ریکارڈ کو غیر معمولی بنایا جائے اور اس حوالے سے تربیتی یافتہ ماہرین افسران و اہلکاروں کو تربیت دی جائے ۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ٹریفک خادم حسین بھٹی ، ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو ، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ اے ڈی خواجہ ، ایڈیشنل آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ مشتاق مہر ، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر سندھ علیم جعفری ، ڈی آئی جی ساوٴتھ ڈاکٹر جمیل احمد ، ڈی آئی جی ویسٹ فیروز شاہ ، ڈی آئی جی ٹریننگ ٹریفک سمیت اے آئی جی لاجسٹک فیصل بشیر میمن کے علاوہ دیگر سینئر پولیس افسران نے بھی شرکت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.