وزیرِداخلہ کا نادرا کا دورہ، افسران سے ملاقات،نادرا کو نیشنل کاونٹر ٹیریرزم اور آئی این جی اوز کا ڈیٹا بیس بنانے کی ہدایت
ملازمین عوام کے ساتھ انتہائی اچھے اندا ز میں پیش آئیں، آئندہ چھ ماہ میں عوام کو لمبی لمبی لائنوں سے چھٹکارہ دلانے کی کوشش کی جائے ،کم سے کم وقت میں شناختی کارڈ حاصل کرنے کے تمام مراحل پورے ہوں،چودھری نثار
منگل 7 جولائی 2015 22:09
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارکانادرا کادورہ، نادرا کو نیشنل کاونٹر ٹیریرزم اور آئی این جی اوز کا ڈیٹا بیس بنانے کی ہدایت۔منگل کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاگیا کہ عوام کا شناختی کارڈ کے حصول میں کم سے کم وقت صرف ہو اس کیلئے آن لائن درخواست کے سسٹم کا اجراء کیا جائے،آن لائن سسٹم سے نہ صرف اندرون ملک پاکستانی مستفید ہوں بلکہ بیرون ملک پاکستانی بھی فائدہ اٹھا سکیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ نادرا کے ملازمین پبلک کے ساتھ انتہائی اچھے اندا ز میں پیش آئیں۔انہوں نے کہاکہ نادرا کے محنتی اور ایماندار ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جائے نادرا میں پرفارمنس بیسڈ سسٹم کا اجراء کیا جائے تاکہ جو اچھے کام کریں ان کو اس کے مطابق مراعات دی جائیں۔(جاری ہے)
چودمری نثار نے کہاکہ آئندہ چھ مہینوں میں کوشش کی جائے کہ نادرا کے دفتروں میں عوام کو لمبی لمبی لائنوں سے چھٹکارہ ملے اورکم سے کم وقت میں شناختی کارڈ حاصل کرنے کے تمام مراحل پورے ہوں۔
وزیرداخلہ نے اعلان کیا کہ نادرا کے ملازمین کو نادرا کے منافع سے حصہ دیا جائیگا اور اس سال عید کے موقع پر گریڈ ایک سے پندرہ کے ہر ملازم کو پندرہ ہزار روپے دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اچھی پرفارمنس کے ساتھ ساتھ کرپٹ لوگوں کا قلع قمع کرنے کیلئے خاص طور پر جھوٹی یا جعلی رجسٹریشن میں ملوث ملازمین کے خلاف کاروائی کیلئے اینٹی کرپشن سیل ترتیب دیا جائے۔چودھری نثار نے کہاکہ کینیا کا تین ملین ڈالر کا پراجیکٹ حاصل کرنا نادرا کے بین الاقوامی تشخص اور اس پرا عتماد کی غمازی کرتا ہے جس کیلئے چیرمین نادرا اور تمام ملازمین مبارکباد کے مستحق ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.