لاہور : فخر سے کہتا ہوں کہ جتنے قرضے اتفاق فاونڈری کے ذمہ تھے سب ادا کر دئے گئے، میں نے یا نواز شریف نے قرضے ہڑپ نہیں کیے، مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ میں وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی نیو ز کانفرنس
سمیرا فقیرحسین بدھ 8 جولائی 2015 16:33
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 جولائی 2015 ء) : مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام بنکوں کے قرضے
واپس کر دئے تھے. انہوں نے بتایا کہ ہمیں جلا وطنی پر مجبور کیا گیا ہمارے اثاثے موجود تھے. بنکوں نے ہمیں کلئیرنس سرٹیفیکیٹ بھی دیئے. نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے بنک کی رسیدیں بھی میڈیا کو دکھاتے ہوئے کہا کہ میں نے یا نواز شریف نے کوئی قرضہ ہڑپ نہیں کیا.
انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے چودھریوں اور امیروں نے اپنے قرضے معاف کروائے لیکن ہمارے پاس پائی پائی کا حساب موجود ہے ہم نے تمام قرضے ادا کر دئے.(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اتفاق فاؤنڈری ریفرنس کیس میں اگر کوئی صداقت ہوتی تو عدالت کا فیصلہ آ جانا تھا لیکن میں یہ فخر کےساتھ کہہ سکتا ہوں کہ اتفاق فاؤنڈری کے ذمے عائد 5 ارب 22 کروڑ 80 لاکھ روپے کا قرضہ بھی سود سمیت ادا کر دیا گیا.
اس سے بڑی عزت کی ٹرافی اور کوئی نہیں ہو گی. انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بنکوں کی جانب سے جاری کیے کلیئرنس سرٹیفیکیٹ موجود ہیں. انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام سے کیے ہوئے وعدوں کو ہمیشہ پورا کیا. قرضے معاف کروانے کی گنگا میں بڑے بڑے لوگ نہائے لیکن ہم نے ایسا کچھ نہیں کیا. شریف خاندان نے کبھی بھی ایک پائی تک کا قرضہ معاف نہیں کروایا. انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں بنکوں سے لیا قرض واپس دینے کی مثال نہیں ملتی.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جاپان اور پاکستان دیرینہ دوست ممالک ہیں ،جن کے مابین تجارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں. شہباز شریف
-
سعودی عرب کے کاروباری وفد کا دورہ ملکی معیشت کے لئے اہم سنگ میل ہے.شہبازشریف
-
ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہاہے، کلیدی اقتصادی اشاریوں سے معاشی بہتری اوراستحکام کی عکاسی ہورہی ہے.محمد اورنگزیب
-
فارمی چوزے کی افغانستان کو ایکسپورٹ میں کمی کے مقامی مارکیٹ پر مثبت اثرات سامنے آنے لگے
-
یہ تاثر غلط ہے کہ وزارت خارجہ نے امریکی سفیر سے ملاقات طے کرائی
-
سوشل میڈیا پر پابندی کے سوال پر ترجمان پاک فوج کا قرآن کی آیت کا حوالہ
-
واحد راستہ قوم سے معافی ،ترجمان پاک فوج نی9 مئی کے مسئلے کا حل بتادیا
-
9 مئی کے ذمہ دار وہ ہیں جن لوگوں نے رینجرز کے یونیفارم میں عدالتی احاطے میں عمران خان پر حملہ کیا
-
متحدہ عرب امارات میں بچوں میں پڑھنے کے شوق کو تقویت دینے کے مقصد
-
توشہ خانہ گاڑی ریفرنس، احتساب عدالت نے صدر زرداری کے خلاف کارروائی روک دی
-
ڈی جی آئی ایس پی آر کی تمام تر پریس کانفرنس حقائق کے منافی ہے
-
ترجمان آئی ایس پی آر نے 2014 کے دھرنے ،پارلیمنٹ پر حملے کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.