وزیراعظم اور خاتون اول بیگم کلثوم نواز نے 100 سالہ قدیم کھیلوں کی سہولت ’’فروسیٹ سپورٹس ہال‘‘ کا دورہ، دونوں وزرائے اعظم نے فالکن کرکٹ کلب اور گرلز فرینڈز کرکٹ کلب کے درمیان دوستانہ میچ بھی دیکھا

بدھ 8 جولائی 2015 20:08

وزیراعظم اور خاتون اول بیگم کلثوم نواز نے 100 سالہ قدیم کھیلوں کی سہولت ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 جولائی۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف اور خاتون اول بیگم کلثوم نواز نے بدھ کو یہاں 100 سالہ قدیم کھیلوں کی سہولت ’’فروسیٹ سپورٹس ہال‘‘ کا دورہ کیا دونوں وزرائے اعظم نے فالکن کرکٹ کلب اور گرلز فرینڈز کرکٹ کلب کے درمیان دوستانہ میچ بھی دیکھا۔ ان کلبوں میں بڑی تعداد میں پاکستانی نژاد اسکول کی طالبات کے علاوہ ناروے کے مقامی بچے بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے ناروے کی وزیراعظم کو ملک میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے اقدام اٹھانے پر سراہا جس سے مختلف کمیونٹیز کے افراد ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے۔ کھلاڑیوں کے والدین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کرکٹ پاکستان میں بہت مقبول کھیل ہے اور ملک اعلیٰ معیار کی کرکٹ کٹس تیار کرتا ہے جو کلبوں کو بھیجی جائیں گی جس سے کھلاڑیوں کو اپنی کرکٹ کی مہارت بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو پاکستان کے دورہ کی دعوت بھی دی۔ وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز، معاون خصوصی طارق فاطمی اور وزیر مملکت بلیغ الرحمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔