والدین چکن نگٹس کی شکل میں بچوں کو زہرنہ کھلائیں،طبی ماہرین

جمعرات 9 جولائی 2015 11:59

والدین چکن نگٹس کی شکل میں بچوں کو زہرنہ کھلائیں،طبی ماہرین

میسیپی ۔ 09 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جولائی۔2015ء) امریکی یونیورسٹی آف مسیسیپی میڈیکل سنٹر کے ماہرین نے کہا ہے کہ والدین چکن نگٹس کی شکل میں بچوں کو زہرنہ کھلائیں۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اچھی سے اچھی کمپنیوں کے تیار کردہ چکن نگٹس نصف سے زیادہ حصہ چربی، انتھریوں، پسی ہوئی ہڈیوں اور دیگر ایسے ہی اجزاء پر مشتمل ہوتا ہے۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ نصف سے زیادہ حصہ ان اجزاء پر مشتمل ہوتا ہے اور اس میں صرف 15 سے 19 فیصد پروٹین پائی گئی اور ان میں جو گوشت پایا گیا وہ بھی عمومی معیار کے مطابق نہ تھا۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر آپ بچے چکن نگٹس کے شوقین ہیں تو یہ لیں کہ آپ خاصی رقم خرچ کر کے اپنے بچوں کیلئے بیماری خرید رہے ہیں۔