میری لینڈ یونیورسٹی پر حملہ کے نتیجے میں 4افراد ہلاک ،ایک زخمی ہوگیا

جمعرات 9 جولائی 2015 13:12

میری لینڈ یونیورسٹی پر حملہ کے نتیجے میں 4افراد ہلاک ،ایک زخمی ہوگیا

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جولائی۔2015ء) امریکہ کے شہر بالٹی مور میں میری لینڈ یونیورسٹی پر حملہ کے نتیجے میں 4افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بالٹی مور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس حکام نے بتایا کہ میری لینڈ یونیورسٹی میں دو مسلح افراد گاڑی کے ذریعے داخل ہوئے اوراندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہلاک جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں مزید تین افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ نامعلوم مسلح افراد کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ 2جولائی کو بھی میری لینڈ یونیورسٹی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :