تھائی حکومت نے ایغور نسل کے 100باشندوں کو زبردستی چین واپس بھیج دیا

جمعرات 9 جولائی 2015 14:55

تھائی حکومت نے ایغور نسل کے 100باشندوں کو زبردستی چین واپس بھیج دیا

بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جولائی۔2015ء) تھائی لینڈ کی حکومت نے بین الاقوامی برادری کی تمام تر اپیلوں کے باوجود ایغور نسل کے 100باشندوں کو زبردستی چین واپس بھیج دیا ۔عالمی میڈیا کے مطابق بنکاک حکومت کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ان افراد کو جمعرات کی صبح ایک فوجی طیارے کے ذریعے چین روانہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ ان ایغوروں کے پاس موجود دستاویزات سے یہ بات واضح تھی کہ وہ چینی شہری ہیں۔ ترجمان کے بقول چینی حکام نے ان افراد کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے۔ عالمی برادری اور شہری حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے تھائی حکومت سے درخواست کی تھی کہ ان ایغور شہریوں کو زبردستی چین نہ بھیجا جائے۔

متعلقہ عنوان :