سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل انتقال کرگئے

muhammad ali محمد علی جمعرات 9 جولائی 2015 23:09

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل انتقال کرگئے
ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9 جولائی 2015 ء) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل کے انتقال کرجانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ سعودی اخبار سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

شہزادہ سعود الفیصل سعودی عرب کی تاریخ میں سب سے زیاد طویل عرصے کیلئے وزارت خارجہ کی ذمہ داری سنبھالنے والے شخص تھے۔ شہزادہ سعود الفیصل سعودی عرب کے سابق بادشاہ شاہ فیصل کے بیٹے تھے جو 40 برس تک سعودی عرب کے وزیر خارجہ رہے۔ سعود الفیصل کو دنیا میں طویل ترین مدت کیلئے وزیر خارجہ رہنے کا بھی اعزاز حاصل رہا۔ سعود الفیصل کو 2 ماہ قبل وزارت خارجہ کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ انتقال کے وقت شہزادہ سعود الفیصل کی عمر 75 برس تھی۔