تنخواہیں نہ ملنے اور مطالبات کی عدم منظوری پر میٹرو بس ملازمین کی ایک بار پھر ہڑتال
بس سروس مکمل بند ہونے سے ہزاروں مسافر رل کر رہ گئے
ہفتہ 11 جولائی 2015 17:32
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جولائی۔2015ء) تنخواہیں نہ ملنے اور مطالبات نہ منظور ہونے پر راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس کے ملازمین نے ایک دفعہ پھر ہڑتال کر دی۔ میٹرو بس سروس مکمل طور پر بند ہونے سے ہزاروں مسافر رل کر رہ گئے۔ ہفتہ کے روز راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس کے ڈرائیور حضرات نے گزشتہ روز انتظامیہ کے کئے گئے وعدے پورے نہ ہونے پر دوبارہ احتجاج کرتے ہوئے میٹرو سروس مکمل طور پر بند کر دی اور مطالبہ کیا کہ وعدہ کے مطابق ان کی تنخواہیں جلد از جلد فراہم کی جائیں۔
ڈرائیورز کے مطابق ان کو جون سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے اور گزشتہ روز انتظامیہ کے کئے گئے وعدے کو بھی پورا نہیں کیا گیا۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) زاہد سعید نے کہا ہے کہ ڈرائیورز کی تنخواہیں پرائیویٹ کمپنی ابراک نے ادا کرنی ہیں۔(جاری ہے)
پنجاب حکومت کا اس میں کوئی کردار نہیں ہے۔ ڈرائیورز نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ واقع کا فوراً نوٹس لیں اور ان کی تنخواہیں ادا کرنے میں کردار ادا کریں تاکہ عید الفطر کے موقع پر ان کے اہل خانہ بھی عید کی خوشیاں منا سکیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی میٹرو بس ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے 3 گھنٹے سے زائد بس سروس معطل کر دی تھی جس سے لاکھوں مسافر رل کر رہ گئے تھے۔ میٹرو بس سروس میں 67 بسیں اور 200 سے زائد ڈرائیورز ہیں اور 44 ارب روپے کی لاگت سے میٹرو بس پروجیکٹ حال ہی میں مکمل کیا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.