وزارت مذہبی امور نے سرکاری عازمین حج کیلئے مکہ اور مدینہ منورہ میں 120رہائش گاہیں لے لی ،وزارت کے عازمین حج کو مفت کھانے اور ناشتے کیلئے 7کیٹرنگ کمپنیوں سے معاہدے ‘چھوٹا گوشت، چکن کھانے میں شامل
اتوار 12 جولائی 2015 22:25
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جولائی۔2015ء) وزارت مذہبی امور نے سرکاری عازمین حج کیلئے مکہ اور مدینہ منورہ میں رہائش گاہیں لے لی ہیں۔ وزارت نے عازمین حج کو مفت کھانے اور ناشتے کیلئے بھی سات کیٹرنگ کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری عازمین حج کیلئے وزارت مذہبی امور نے رہائشوں کاانتظام کر لیا۔
وزارت مذہبی امور نے 71ہزار سے زائد سرکاری عازمین حج کیلئے 120 ہوٹل مکہ میں بک کروا لئے۔ مکہ میں ہوٹل فتح قریش اور عزیزیہ میں جبکہ مدینہ منورہ میں مرکزیہ کے علاقے میں ہوٹل لے لئے گئے ہیں۔(جاری ہے)
مکہ میں عازمین حج کیلئے رہائشیں چا ر سے سات کلومیٹر دور حرم شریف سے لی گئی ہیں۔ سرکاری عازمین حج کو صبح کا ناشتہ اور دو وقت کا کھانا بھی مفت دیا جائے گا۔
اس مقصد کیلئے وزارت نے سات کیٹرنگ کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کر لئے ہیں۔عازمین حج کو چھوٹے گوشت، چکن، سبزی اور پاکستانی روٹی دی جائے گی۔ کھانے کے معیار کو چیک کرنے کیلئے مانیٹرنگ ٹیمیں بھی بنائی جائینگی۔ سرکاری عازمین حج کو ائیر پورٹ پہنچنے پر دس ریال مالیت کا پانچ لیٹر آب زم زم کا گیلن بھی مفت دیا جائے گا۔ سرکاری عازمین حج کیلئے وزارت نے نئی بسوں کا بھی بندوبست کر لیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.