راولپنڈی : کرنسی اسمگلنگ کیس، ماڈل ایان علی کی بنکنگ کورٹ میں پیشی، فرد جرم عائد نہ ہو سکا۔ وکیل کے بیٹے نے ماڈل ایان علی کو مہندی اور عید کارڈ کا تحفہ بھی دیا۔
سمیرا فقیرحسین پیر 13 جولائی 2015 11:11
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جولائی 2015 ء) : کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کو عدالت میں پیش کیا گیا . تفصیلات کے مطابق کسٹم کورٹ کے جج کی رخصت کے باعث ملزمہ پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کا آغاز نہ ہو سکا۔ ماڈل ایان علی کو عدالت پہنچنے پر عید کے تحائف بھی دیئے گئے۔ کرنسی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار ماڈل گرل ایان علی کو سکیورٹی خدشات کے باعث بکتر بند گاڑی میں اڈیالہ جیل سے عدالت لایا گیا۔
احاطہ عدالت پہنچنے پر وکیل کے بیٹے نے ماڈل گرل کو عید کارڈ اور مہندی کا تحفہ دیا۔ واضح رہے کہ راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت آج ہونا تھی تاہم سپیشل جج کسٹمز رانا آفتاب احمد کی رخصت کے باعث کیس میں ملزمہ پر فرد جرم عائد کیے جانے کے حوالے سے کارروائی کا آغاز نہ ہو سکا۔(جاری ہے)
عدالت نے فرد جرم عائد کیے جانے کی کارروائی پندرہ روز کیلئے موخر کر دی۔
بنکنگ کورٹ کے جج صابر سلطان نے بطور ڈیوٹی جج ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 جولائی تک توسیع کر دی. ڈیوٹی جج صابر سلطان کا کہنا تھا کہ آئندہ سماعت میں ماڈل ایان علی کو کسٹم عدالت میں پیش کیا جائے گا اور فر د جرم بھی کسٹم عدالت میں ہی عائد کی جائے گی. یاد رہے کہ کرنسی اسمگلنگ کیس کی مرکزی ملزمہ ایان علی کو 14 مارچ کو اسلام آباد سے دبئی پانچ لاکھ ڈالر سمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.