موٹاپا بہت بڑا خطرہ ہے،انگلینڈ میں ڈاکٹرز کی چینی سے تیار ہونیوالے مشروبات مہنگے کرنے کی تجویز
پیر 13 جولائی 2015 12:25
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء)برطانوی میڈیکل ایسوسی ایشن نے شہریوں کو موٹاپے سے بچانے کیلئے اپنی حکومت کو انوکھی تجویز پیش کی ہے۔ تنظیم نے اپنی تجویز میں کہا ہے کہ موٹاپے سے نمٹنے کیلئے زیادہ چینی والے مشروبات پر 20 فیصد اضافی ٹیکس لگا دیا جائے۔واضح رہے کہ موٹاپا برطانیہ میں سالانہ 70ہزار قبل از وقت اموات کا سبب ہے۔
غیرصحت مندانہ خوراک کے حوالے سے ایک رپورٹ میں تنظیم نے کہا ہے کہ اس ٹیکس سے حاصل ہونے والی رقم سے پھلوں اور سبزیوں پر سبسڈی دی جانی چاہیے۔(جاری ہے)
زیادہ چینی کے استعمال کے انسانی صحت پر منفی اثرات جن میں لوگوں کے دانتوں کا خراب ہونا سے لیکر ٹائپ ٹو ذیابیطس تک شامل ہیں، ان کے حوالے سے کافی تشویش پائی جاتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 330 ملی لیٹر کے ایک کین میں 9 چمچ چینی تک پائی جاتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میسکو میں ایسے ہی ٹیکس لگانے کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ صارفین کی حوصلے شکنی کیلئے کم از کم 20 فیصد ٹیکس لگانا پڑے گا۔رپورٹ کے مطابق پھلوں اور سبزیوں پر سبسڈی دینے کا مقصد ایک ایسا ماحول تیار کرنا ہے جہاں عوام کی آخری آپشن ایک صحت مند خوراک ہو۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.