عازمین اور زائرین کی توجہ مبذول کرانے کیلئے مسجد الحرام میں 12 پلازمہ سکرینیں نصب کر دی گئیں

پیر 13 جولائی 2015 16:56

عازمین اور زائرین کی توجہ مبذول کرانے کیلئے مسجد الحرام میں 12 پلازمہ ..

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء )مسجد الحرام میں 12 پلازمہ سکرینیں نصب کر دی گئیں ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 2.5 میٹر طویل سکرینوں کی تنصیب کا مقصد مختلف اعلانات کے ذریعے عازمین اور زائرین کی توجہ کو مبذول کرنا ہے۔

(جاری ہے)

حرمین شریفین سے متعلق امور کے ادارے کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے بتایا کہ یہ سکرین شاہ فہد توسیع منصوبہ کے حرم گیٹس پر نصب کئے گئے ہیں۔ یہ پلازمہ سکرینیں ہر قسم کے موسمی حالات کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور زائرین 100 میٹر کے فاصلے سے بآسانی دیکھ سکتے ہیں۔