کاشتکار چقندر کی کاشت اگست میں شروع کریں، محکمہ زراعت پنجاب

منگل 14 جولائی 2015 14:21

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو چقندر کی کاشت اگست میں شروع کر نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہے کہ فی ایکڑ بہترین پیداوار حاصل کرنے کیلئے چقندر کی کاشت کا عمل اگست کے آغاز سے شروع کر کے ستمبر کے آخر تک مکمل کیا جائے ۔ ترجمان نے بتایا کہ چقندر ایک انتہائی اہم ، منافع بخش اور نقد آورفصل ہے ۔

(جاری ہے)

زرعی تحقیقی اداروں کی سالہا سال کی محنت ، تجربات اور مشاہدات کے باعث چقندر کی فی ایکڑ پیداوار 7سو من سے بڑھ کر 12سو من تک پہنچ گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اگر کاشتکار چقندر کی کاشت کے دوران جدید سائنسی طریقہ کاشت سے استفادہ کریں تو یہ پیداوار بآسانی 15سو من فی ایکڑ تک پہنچائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار چقندر کی کاشت کیلئے مزید معلومات و رہنمائی کی غرض سے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے عملہ کی خدمات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔