ایم کیو ایم کا ”را“ سے پیسے لینے کے الزام پر بی بی سی کیخلاف عدالت نہ جانے کا اعلان
منگل 14 جولائی 2015 14:49
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ نے بی بی سی رپورٹ کے خلاف عدالت نہ جانے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینئر ندیم نصرت کا کہنا تھا کہ برطانوی نشریاتی ادارے نے براہ راست الزام نہیں لگایا، اس لئے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی نہیں کرینگے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق بھارت سے فنڈنگ پر برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ نے سیاست کے میدان میں تہلکہ مچا دیا تھا لیکن اب اچانک متحدہ قومی موومنٹ نے بی بی سی کے خلاف عدالت میں نہ جانے کا اعلان کر دیا۔
اس سے پہلے ملک کے متعدد سیاستدانوں نے بی بی سی کی ایم کیو ایم کے متعلق رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر متحدہ کواس رپورٹ پر اعتراض ہے تو قانونی کارروائی کر سکتی ہے۔ مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم بی بی سی رپورٹ کے خلاف عدالت نہیں جاتی تو دال میں کچھ کالا ضرور ہے۔ایم کیو ایم کے بی بی سی رپورٹ پر عدالت نہ جانے پر بہت سے سوالات پیدا بھی ہو رہے ہیں اور بہت سے سوالات جواب طلب بھی رہ جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.