داعش سے لڑنے کیلئے سلویسٹر اسٹالون میدان میں کود پڑے
بدھ 15 جولائی 2015 14:23
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء)دنیا بھر میں اس وقت داعش کے چرچے ہیں جس کی وجہ ان کی عسکریت پسندانہ سرگرمیاں ہیں جس کے دوران لوگوں کو انتہائی بے رحمی سے ہلاک بھی کردیا جاتا ہے اور اب ان سے نمٹنے کے لیے کوئی اور نہیں مشہور زمانہ ہیرو ریمبو میدان میں اتر رہے ہیں۔جی ہاں سلویسٹر اسٹالون نے نئی ' ریمبو' فلم کی تصدیق کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اس میں ولن کا کردار کوئی اور نہیں داعش گروپ ادا کرے گا جسے دنیا بھر میں اسلامک اسٹیٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
کامک کون نامی فیسٹیول کے دوران سلویسٹر اسٹالون نے کہا کہ ہم شوٹنگ کے لیے عراق اور شام کے ان حصوں کا ٹیموں کے ذریعے جائزہ لے رہے ہیں جو داعش کے مضبوط گڑھ ہیں اور ہم مقامی افراد کے ساتھ مل کر اب تک کی سب سے بہترین اور حقیقت سے قریب تر ریمبو فلم بنانے جارہے ہیں۔(جاری ہے)
ریمبو سیریز کے اس حصے کا نام لاسٹ بلڈ رکھا جائے گا جس کی شوٹنگ رواں برس کے اوائل میں شروع ہونا تھی تاہم وہ تاخیر کا شکار ہوگئی۔
اس سیریز کا آخری حصہ ریمبو 2008 میں ریلیز ہوا تھا اور اب سلویسٹر اسٹالون اپنے 2 اہم کرداروں والی فلمیں یعنی روکی اور ریمبو کے ساتھ واپس آرہے ہیں۔روکی بالبوا سیریز کے نئے حصے کو رواں سال کے آخر میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ریمبو : لاسٹ بلڈ 2016 میں کسی وقت سینما اسکرینوں کا حصہ بنے گیمزید فن و فنکار کی خبریں
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
-
گٹارسٹ ڈوئن ایڈی انتقال کر گئے
-
لالی ووڈ کی نئی فلم ’’نولو نوٹینشن‘‘ آتے ہی چھاگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.