کما د کی بہا ریہ فصل میں کھادو ں کا متواز ن و متناسب استعما ل کریں۔ ماہرین زراعت

جمعرات 16 جولائی 2015 14:52

سلانوالی ۔16 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء) ما ہرین زراعت نے کہاہے کہ کا شت کا ر کما د کی بہا ریہ فصل سے فی ایکڑ اچھی پیداوار کے حصول کیلئے کھادوں کا متوازن و مناسب استعما ل کریں ۔زمین اور موسم کے لحاظ سے فصل کو بر وقت کھادیں دیں۔ کھاد دیر سے دینے کی صورت میں فصل بڑھوتر ی اور پھوٹ کرتی ہے اور فصل کے گرنے کا خطر ہ ہوتا ہے۔

فصل سے جڑ ی بو ٹیوں کی برو قت تلفی کو یقینی بنائیں کیونکہ جڑ ی بوٹیوں کی وجہ سے کماد کی پیداوار میں 50فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

سیاڑوں کے در میان سے جڑی بوٹیوں کے خاتمے کیلئے کلٹی ویٹر جبکہ پو دو ں کے د ر میان سے کسو لہ یہ کھر پا کا استعما ل کر یں جبکہ جڑی بو ٹیوں کے کمیائی تدار ک کیلئے محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وا رننگ کے فیلڈ عملہ کہ مشور ہ سے کما د کے سیاڑوں پر جڑ ی بو ٹی ما ر ز ہر و ں کا سپر ے کریں ۔

ز ہر کے چھڑ کا ؤ کے بعد کھیت میں گوڈ ی ہر گز نہ کریں ز ہر ڈالنے سے پہلے مشین کا آدھا حصہ پانی سے بھر لیں ا س کے بعد زہر ڈا ل کر ٹینک میں پانی کی باقی مقدا ر پور ی کر لیں کا شت کار فصل کی آبپاشی پر بھی خصوصی توجہ دیں کیونکہ پانی کی کمی سے فی ایکڑ پیداوار پر بر ے اثرا ت مرتب ہوتے ہیں کما د کی بہا ریہ فصل کو فی ایکڑ 64انچ پانی در کا ر ہو تا ہے ۔