صدر مملکت نے بغیر پروٹوکول میٹرو بس میں سفر کر کے شہریوں کو حیران کردیا
لوگوں کا تالیاں بجا کر، نعرے لگا کر صدر مملکت ممنون حسین کا خیر مقدم، لوگوں میں گھل مل گئے حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بڑے منصوبوں پر کام کررہی ہے ، جان کر خوشی ہوئی عوام کو سفر کی بین الاقوامی معیار کی سہولتیں میسر آگئی ہیں،عوام سے گفتگو
جمعرات 16 جولائی 2015 20:34
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے آج اچانک کسی پیشگی اطلاع اور پروٹوکول کے بغیر میٹر وبس کے ذریعے سفر کر کے اسلام آباد اورراولپنڈی کے شہریوں کو حیران کردیا۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت بدھ کی شام اچانک میٹرو بس سیکریٹریٹ ٹرمینل پہنچ گئے اور ٹکٹ کاؤنٹر پر پہنچ کر خود ٹکٹ خریدا اور بس میں سوار ہو ئے۔
بس کے مسافر صدر مملکت کو اچانک اپنے درمیان دیکھ کر خوش گوار حیرت میں مبتلا ہوگئے اور انھوں نے تالیاں بجا کر اور نعرے لگا کر صدر مملکت کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پر میٹرو بس منصوبے کے انچارج حنیف عباسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔صدر مملکت ممنون حسین بس کے مسافروں میں گھل مل گئے اور انھوں نے لوگوں سے میٹرو بس منصوبے کے ذریعے عوام کو ملنے والی سہولت کے بارے میں سوالات کیے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تندور مالکان اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ،نان بائیوں نے ہڑتال موخر کر دی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
-
مہاجرت بارے غلط معلومات اور سیاست بدگمانیوں کا سبب، آئی او ایم
-
عمران خان سمیت ہر قیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.