سبحان اللہ ، امام کعبہ نے مسلسل 32سا ل نمازتراویح میں ختم قرآن پاک کا اعزازحاصل کرلیا
جمعہ 17 جولائی 2015 20:44
مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جولائی۔2015ء) امام کعبہ الشیخ عبدالرحمان السدیس نے مسلسل 32سال نماز تراویح میں ختم قرآن شریف کا اعزازاپنے نام کرلیا ، وہ ہررمضان المبارک کی اٹھائیسویں رات کو نماز تراویح کی امامت میں آخری پارہ سنا کر ختم قرآن پاک کرتے ہیں۔
(جاری ہے)
عرب میڈیا کے مطابق رواں ماہ صیام میں بھی الشیخ السدیس کی نمازتراویح میں قرآن پاک سنانے کی ذمہ داری لگائی گئی تھی جنہوں نے نمازتراویح میں 32ویں مرتبہ قرآن مجید کا اختتام کیا۔آخری عشرے میں معتمرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوتا ہے اور 27 اور 28 رمضان المبارک کو مسجدالحرام میں نمازیوں کی تعداد کہیں زیادہ ہوجاتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ختم قرآن کے موقع پر مسجد حرام میں بیس لاکھ نمازی موجود ہوتے ہیں۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.