انگلش ٹی ٹونٹی ، سعید اجمل کی عمدہ باؤلنگ ، وورسٹر شائر فتحیاب
ہفتہ 18 جولائی 2015 13:30
ڈربی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18جولائی ۔2015ء ) انگلش ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں پاکستانی آف سپنر سعید اجمل کی ایک اور متاثر کن پرفارمنس نے ان کی ٹیم وورسٹر شائر کو ڈربی شائر کے خلاف فتح دلا دی ۔ کاؤنٹی گراؤنڈ ،ڈربی پر کھیلے گئے میچ میں ڈربی شائر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں پر149رنز بنائے ۔
(جاری ہے)
ڈربی شائر کی جانب سے بلی گوڈلمین 33اور کپتان ویسٹ ڈرسٹن 32رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔
وورسٹر شائر کی جانب سے سعید اجمل نے اپنے 4اوورز میں 21رنز دے کر 2شکار کیے ۔ وورسٹر شائر نے مطلوبہ ہدف 19.3اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے نارتھ گروپ میں 18پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی ۔37سالہ پاکستانی آف سپنر اب تک 11ٹی ٹونٹی میچز میں 14.76کی اوسط سے 21شکار کر کے رواں سیزن زیادہ آؤٹ کرنے والے باؤلرز میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم ٹی ٹونٹی کرکٹ کی 19 سالہ تاریخ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے
-
فخر اور رضوان کا لاٹھی چارج، پاکستان دوسرے ٹی ٹونٹی میں کامیاب
-
شاہین آفریدی نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا
-
دوسرا ٹی ٹونٹی، آئرلینڈ نے پاکستان کو کامیابی کے لیے بڑا ہدف دیدیا
-
پاکستان اور آئرلینڈ کا دوسرا ٹی ٹونٹی بارش کے باعث تاخیر کا شکار
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کے باوجود کھلاڑی ڈیلی الاؤنس سے محروم
-
دوسرا ٹی ٹونٹی، پاکستان نے آئرلینڈ کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
دوسرا ٹی ٹونٹی، بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار
-
اذلان شاہ کپ فائنل میں جاپان کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ہاکی ٹیم کی تنزلی
-
وزیر اعظم کی مصروفیات کے باعث ہاکی ٹیم کے لیے رکھی گئی تقریب منسوخ
-
سلطان اذلان شاہ کپ فائنل: جاپانی گول کیپرز کی کوچنگ سابق پاکستانی گول کیپر نے کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.