ٹیسٹ کرکٹ میں سٹیو سمتھ چھا گئے، 2برس میں سب سے زیادہ رنز بنا ڈالے
پیر 20 جولائی 2015 15:09
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جولائی۔2015ء) ٹیسٹ کرکٹ میں گذشتہ 2 برس کے دوران اسٹیون اسمتھ چھائے ہوئے ہیں، وہ اب تک22 میچز میں2378 رنز بنا چکے، اس میں7 ففٹیز اور 10 سنچریاں شامل ہیں، اسمتھ ٹیسٹ تاریخ میں پہلی اننگز میں97 سے زائد کی اوسط سے رنز بنانے والے ڈان بریڈ مین کے بعد دوسرے بیٹسمین ہیں۔اسٹیون اسمتھ نے انگلینڈ کے خلاف 1112 رنز بناتے ہوئے انفرادی طور پر کسی بھی ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ اسکورکا اعزاز حاصل کرلیا، وہ بھارت کے خلاف بھی 930 رنز اسکور کر چکے ہیں، یاد رہے کہ اسمتھ نے انگلینڈ کے خلاف جاری لارڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 215رنز بنائے تھے،2 سال کے دوران طویل فارمیٹ میں زیادہ رنز بنانے والوں میں آسٹریلیا کے وارنر 2075 دوسرے نمبر پر ہیں،انھوں نے21 میچز میں شرکت کرتے ہوئے51.87 کی ایوریج سے 2075 رنز بنائے، اس میں8 ففٹیز اور 9 سنچریاں شامل رہیں، پاکستانی اسٹار یونس خان 2065 رنز تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.