تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے سری لنکا کو 135 رنز سے شکست دیدی
پیر 20 جولائی 2015 17:04
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جولائی۔2015ء) پانچ میچوں کی سیریز کے تیسرے ون ڈے میں پاکستان سے سری لنکا کو 135رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا تو احمد شہزاد اور اظہر علی نے ٹیم کو 93 رنز کا آغاز فراہم کیا احمد شہزاد 44 اور اظہر علی 49 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جب کہ محمد حفیظ 54 رنز بنا کر پویلین لوٹے اور سرفراز احمد نے کیرئیر کی دوسری نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 77 رنز اسکور کیے جب کہ شعیب ملک 42 اور محمد رضوان 35 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں کے نقصان پر جیت کے لیے 317 رنز کا ہدف دیا۔پاکستان کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی، سری لنکا کے ابتدائی بلے باز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے اور پہلی وکٹ 33 رنز پر گر گئی جس کے بعد شاہینوں نے ایک کے بعد ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا اور سری لنکا کی پوری ٹیم 42 ویں اوور میں 181 رنز پر ڈھیر ہوگئی، سری لنکا کی جانب سے تھریمانے سب سے زیادہ 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.