جمہوریت کی بقاء کی خاطر پیپلز پارٹی کی جدوجہد منزل تک جاری رہے گی،میر صادق عمرانی
پیر 20 جولائی 2015 20:18
سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جولائی۔2015ء ) پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر و سابق صوبائی وزیر میر صادق عمرانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہوئی ہے،جمہوریت کی بقاء کی خاطر پیپلز پارٹی کی جدوجہد منزل تک جاری رہے گی،پیپلز پارٹی بلوچستان کی مضبوط ترین جماعت ہے ،کارکنوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،کارکن پارٹی پیغام گھرگھر پہنچانے کے لیے اپنی کارکردگی میں تیزی لائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صوبائی سیکرٹری اسپورٹس اینڈ کلچرل ذاکر حسین جاموٹ کی قیادت میں عید ملنے والے سبی کے وفد سے بات چیت میں کیا وفد میں پیپلز لیبر بیورو ضلع سبی کے صدر عبدالستار گیچکی ،غلام مصطفے ہوتی ،موسی خان خجک اور دیگر شامل تھے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بقاء کی خاطر پیپلز پارٹی کی قربانیاں تاریخ کا حصہ ہیں جسے فراموش نہیں کیا جاسکتاہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت میں کسی قسم کے اختلافات موجود نہیں ہیں بلکہ منفی پروپیگینڈا کرکے پارٹی کی ساکھ کو کمزور بنانے کی سازش کی جارہی ہے جسے کارکن ناکام بنا دیں گے ،انہوں نے کہا کہ کارکن پارٹی پیغام کو گھرگھر پہنچائیں اور آنے والے الیکشن کی تیاریاں شروع کردیں، پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی قومی سیاسی جماعت ہے،جس نے اپنے دور اقتدار میں ہزاروں بے روز گار نوجواں کو روز گار فراہم کیا ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.