یاسر شاہ آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے
منگل 21 جولائی 2015 11:39
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء) پاکستان کے کامیاب لیگ اسپنریاسر شاہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے ‘صرف دس ٹیسٹ کھیلنے والے شاہ دنیا کے تیسرے بہترین باوٴلر بن گئے۔
(جاری ہے)
ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے بعد انگلش فاسٹ باوٴلر جیمز اینڈرسن دوسری سے چھٹی پوزیشن پر پہنچے تو چوتھی پوزیشن پر موجود یاسر شاہ کو تیسری پوزیشن مل گئی یاسر شاہ اب تک دس ٹیسٹ کھیل کر 61 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ۔
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں چوبیس وکٹیں لینے کے بعد لیگ اسپنر نے سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے میچوں میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے بالخصوص تیسرے ون ڈے میں کیرئیر کی بہترین باوٴلنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان کی کامیابی میں ایک بار پھر اہم کردار ادا کیا۔آئی سی سی باوٴلر رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین بدستور پہلے جبکہ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ دوسرے نمبر پر موجود ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.