سورج کی مکمل روشنی کیساتھ زمین کی پہلی تصویر جاری کردی گئی

زمین کی سطح مکمل اور واضح طور پر نظر آرہی ہے ‘رپورٹ

منگل 21 جولائی 2015 12:28

سورج کی مکمل روشنی کیساتھ زمین کی پہلی تصویر جاری کردی گئی

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء)ناسا نے خلائی کیمرے سے سورج کی مکمل روشنی کے ساتھ زمین کی پہلی تصویر جاری کردی ہیں۔ امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا نے سورج کی مکمل روشنی پڑتے ہوئے لی گئی زمین کی پہلی تصویر جاری کردی ہے۔

(جاری ہے)

جس میں زمین کی سطح مکمل اور واضح طور پر نظر آرہی ہے۔ ناسا نے زمین کی یہ ہائی ریزولوشن تصویر ڈیپ اسپیس کلائی میٹ آبزرویٹری سیٹلائٹ سے دس لاکھ میل کے فاصلے سے لی ہے۔ ناسا کے مطابق زمین کی یہ تصویر چھ جولائی کو لی گئی تھی۔ زمین کی ایسی دس مختلف تصاویر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لی گئی ہیں