مسلمان جگہ پر قبضہ کر نا چاہتے ہیں ‘امریکی ریاست ٹیکسس میں مسلمانوں کے قبرستان پر تشویش

منگل 21 جولائی 2015 13:05

مسلمان جگہ پر قبضہ کر نا چاہتے ہیں ‘امریکی ریاست ٹیکسس میں مسلمانوں ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء)امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے ایک چھوٹے قصبے میں مسلمانوں کے قبرستان بنانے کے منصوبے کو ان خدشات کی بنا پر روکا جا رہا ہے کہ مسلمان اسے جگہ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیلاس سے 40 میل شمال مشرق میں فارمرزوائل کے علاقے میں اس قبرستان کو بنانے کی تجویز ایک مقامی اسلامی گروپ نے دی تھی۔

ناقدین کے مطابق انھیں مسلمانوں کے مردوں کی تدفین کے طریقہ کار پر تشویش ہے اور انھیں خدشہ ہے کہ اس سے وہاں مسجد بھی تعمیر کی جائیگی۔کولن کاوٴنٹی کی اسلامی ایسوسی ایشن کے ایک ترجمان کے مطابق قبرستان کی مخالفت کے پیچھے غلط اطلاعات اور کنفیوژن ہے۔فارمرزوائل میں بدھ مت کا ایک مرکز اور مورمونی کا گرجا گھر پہلے سے ہے تاہم حال ہی میں مسلمانوں کے قبرستان بنانے کی تجویز کی مخالفت کیلئے ٹاوٴن ہال میں ہونے والے ایک اجلاس میں کافی لوگ آئے۔

(جاری ہے)

یہ قصبہ اس جگہ سے تقریباً 25 میل دور واقع ہے جہاں اس سال مئی میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش پر حملہ کرنے والے دو اسلامی انتہاپسندوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔بیت اللحم بیپٹسٹ چرچ کے پادری ڈیوڈ میکس نے کہا کہ ہمارے لیے تشویش کی بات اسلام میں انتہا پسند عنصر ہے وہ پھیلیں گے۔ ہم وہاں مسجد کی تعمیر یا تربیتی مدرسے کا قیام کیسے روک سکیں گے علاقے کے ایک رہائشی ٹروئے گوسنل نے مقامی ٹی وی نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے تدفین کے طریقوں سے انھیں صحت کے مسائل کے بارے میں تشویش ہے کیونکہ آپ یہ نہیں جانتے کہ مرنے والا گولی سے مرا ‘بیماری سے یا کسی اور وجہ سے۔

وہ مردے کو چادر میں لپیٹتے ہیں اسے قبر میں ڈال دیتے ہیں اور دفن کر دیتے ہیں اسلامی گروپ کے ترجمان خلیل عبدالرشید کے مطابق مسلمانوں کو قبرستان کی تجویز کی مخالف پر حیرانی ہے ہمیں گمان نہیں تھا کہ مردوں کو دفن کرنے پر انھیں اس قدر تشویش ہوگی۔انھوں نے کہا کہ میتیں تابوت میں رکھ کر دفن کی جائیں گیعلاقے کے میئرکے مطابق مقامی رہائشیوں کے خدشات بے بنیاد ہیں اور انھوں نے کہا کہ لوگوں کو ایک بنیادی سی تشویش یا اعتماد کا فقدان ہے کہ علاقے میں قبرستان بن رہا ہے انھوں نے کہا کہ اگر تعمیراتی معیار پورے ہوئے تو قصبے میں قبرستان بنانے کی منظوری دے دی جائے گی۔ میئر کا کہنا تھا کہ امریکہ کا قیام مذہبی آزادی کی بنیاد پر ہوا تھا