ریپ کے جھوٹے الزامات سے بچانے کی ایپ ایجاد کر دی گئی

منگل 21 جولائی 2015 13:05

ریپ کے جھوٹے الزامات سے بچانے کی ایپ ایجاد کر دی گئی

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء) ریپ کے جھوٹے الزامات سے بچنے کے لیے ایک ایسی ایپلی کیشن تیار کی گئی ہے جو باہمی رضامندی سے جنسی تعلقات قائم کیے جانے کی گواہ بنے گی۔وی کونسنٹ یارضامندی نامی اس ایپلی کیشن کے ذریعہ جنسی تعلقات قائم کرنے سے پہلے صارفین 20 سیکنڈ کا ایک ویڈیو کلپ بنا کر بتا سکتے ہیں کہ وہ کس کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے والے ہیں۔

ایپ اسی وقت کام کریگی جب اس کے کیمرے کے سامنے انسانی چہرے آئیں گے اور جنسی تعلقات قائم کرنے والے دونوں لوگ صاف الفاظ میں یس‘ یعنی ’ہاں‘ کہیں گے تاہم کچھ لوگوں کو خدشہ ہے کہ اس ایپ کا غلط استعمال کیا جا سکتا ہے۔انگلینڈ اور ویلز میں کام کرنے والی ریپ کرائیسز نامی امدادی تنظیم کی ترجمان کیٹی رسل نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی کیمرے کے سامنے جنسی تعلقات قائم کرنے کیلئے ’یس‘ کہہ رہا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ رضامند ہے۔

(جاری ہے)

رضامندی مکمل آزادی کے ساتھ، مکمل مرضی سے دی جانی ضروری ہے۔رسل کے مطابق گر کسی کو ڈرا دھمکا کر ویڈیو بنائی گئی ہو تو اس کا پتہ نہیں چلے گا۔برطانیہ کی ہی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس ایپ سے ایسا لگتا ہے جیسے برطانیہ میں ریپ کے جھوٹے الزامات عائد کرنا عام بات ہے۔