آزاد کشمیر ‘ گلگت بلتستان ‘اسلام آباد ‘راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں بارشیں ‘ حادثات میں مزید کئی افراد جاں بحق
منگل 21 جولائی 2015 13:45
اسلام آباد/راولپنڈی /چترال /گھوٹکی /پنو عاقل /مظفر آباد /گلگت /لاہور/پشاور /کوئٹہ /کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء) آزاد کشمیر ‘ گلگت بلتستان ‘ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہرراولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہا ‘ مختلف حادثات کے نتیجے میں مزید کئی افراد زندگی کی بازی ہار گئے ‘ شدید بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ‘ سینکڑوں بستیاں پانی میں ڈوب گئیں ‘ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ‘ دریا بھی بپھر گئے ‘ دریائے سندھ میں تربیلا، اٹک، کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا جا رہا ہے ‘صورتحال کے پیش نظر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ‘ چترال میں صورتحال معمول پر نہ آسکی ‘ مزید درجنوں مکانات پانی میں بہہ گئے ‘ صورتحال پر قابو پانے کیلئے پاک فوج کے جوان امدادی کاموں میں مصروف رہے ‘ متاثرین میں کھانا تقسیم اور اشیاء ضروریہ تقسیم کی گئیں جبکہ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ آئندہ 4 روز تک جاری رہے گا ‘ منگل سے جمعہ کے دوران کراچی میں بھی بارش کا امکان ہے۔
(جاری ہے)
جاں بحق ہونے والوں میں دو مرد اور ایک خاتون شامل ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد لوئر دیر کے رہائشی تھے۔ واقعہ کے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیئے ہسپتال منتقل کردیا اطلاعات کے مطابق طغیانی سے کیلاش ، بمبوریت ، گرم چشمہ اور سب ڈویژن مستوج کی سڑکیں ابھی تک بند ہیں جس کے بعد ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ادھر چترال میں فوجی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء پہنچائی گئی ہیں، تاہم اب بھی ایسے علاقے موجود ہیں جہاں امداد نہیں پہنچی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے جوان چترال میں امداد کاموں میں مصروف رہے۔
ادھر ڈی جی میٹ ڈاکٹر غلام رسول نے بتایاکہ شدید بارشیں اور گلیشیر کا پگھلنادریائے چترال میں طغیانی کا سبب بنا۔ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ تین سے چار دن تک جاری رہے گا۔ڈاکٹر غلام رسول نے کہا کہ بارشوں کے بعد دریاوں میں طغیانی درمیانے درجے کی ہے تاہم دریائے چترال میں بارشوں سمیت گلیشیرز کا پگھلنا طغیانی کا سبب بنا۔ڈی جی محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول نے بتایا کہ ابلاغ کے غیر مناسب نظام کی وجہ سے بعض پہاڑی علاقوں میں حفاظتی انتظامات کے پیغامات پہنچ نہیں پاتے۔ دوسری جانب موسم کی خرابی کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر بین الاقوامی اور قومی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جدہ سے لاہور آنے والی پرواز تاخیر کا شکار ہوئی ترجمان پی آئی اے کے مطابق گلگت اور سکردو جانے والی دونوں پروازیں منسوخ ہوگئیں ۔ گلگت اور سکردو کیلئے خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی ۔ پروازوں میں تاخیر اور منسوخی کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ را ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مشرقی یروشلم میں آتش زنی کے بعد امدادی ادارے ’انرا‘ کا دفتر بند
-
براعظم ہائے امریکہ میں ہجرت اور جبری نقل مکانی میں علاقائی تعاون اہم
-
یہ ہے 9 مئی کا اصل کمال
-
9 مئی کے نتیجے میں ن لیگ، پیپلز پارٹی کے درجنوں بیروزگاروں کا روزگار لگ گیا
-
9 مئی کو قوم نے سنجیدگی سے لیا ہوتا تو 8فروری کو لوگ پی ٹی آئی کو اکثریتی جماعت بنا کر اسمبلی میں نہ بھیجتے
-
9 مئی کو ایک سال گزر گیا، ہمارے پاس سب کے خلاف ثبوت موجود ہیں
-
میرے ملک کے محافظوں آپ نے ملکی سالمیت تباہ کردی خودداری داؤ پر لگا دی
-
خدا کی قسم! پختونخواہ میں گورنر راج لگایا تو ہم گورنرہاؤس پر قبضہ کرلیں گے
-
گندم ڈیلرز نے زمینداروں اور کسانوں کو لوٹنا شروع کردیا
-
جس نے 9 مئی کروایا ہے مجھے ان کے گھروں کا اور بچوں کا بھی پتہ ہے
-
انتشاری گروہ کا بیج کس نے بویا اور کس نے اسے پروان چڑھایا جاوید لطیف
-
حکومت نئی اتھارٹیز قائم کرکے وفاق پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، رضا ربانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.