کویت میں ملکی اور غیر ملکیوں کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کروانا لازمی قرار
بدھ 22 جولائی 2015 11:50
کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء)کویت میں ایک نئے حالیہ قانون کے تحت تمام شہریوں اور وہاں بسنے والے غیر ملکیوں کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کروانا لازمی قرار دیا جا چکا ہے۔ یہ قانون ایک شیعہ مسجد پر ہونے والے ایک ہولناک حملے کے بعد متعارف کروایا گیا تھا۔ اس سال چھبیس جون کو کویت میں اس شیعہ مسجد کے اندر دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے ایک ’جہادی‘ نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا، جس کے نتیجے میں چھبیس افراد ہلاک اور دیگر دو سو زخمی ہو گئے تھے۔
حملہ آور ایک سعودی شہری تھا۔ اس ہولناک حملے کے فوراً بعد جولائی کے اوائل میں کویتی پارلیمان نے یہ نیا قانون منظور کیا تھا۔ حقوقِ انسانی کی علمبردار تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ (HRW) نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ قانون کسی شخص کی ذاتی زندگی سے متعلق معلومات کے تحفظ کے حق کی خلاف ورزی پر مبنی ہے اور اس میں ترمیم کی جانی چاہیے۔(جاری ہے)
مشرقِ وْسطیٰ کے شعبے کی ڈائریکٹر سارا لی وِٹسن نے کہا ہے:”بہت سے اقدامات امکانی طور پر دہشت پسندانہ حملوں سے تحفظ کے معاملے میں سود مند ثابت ہو سکتے ہیں لیکن انسانی حقوق میں بڑے پیمانے پر مداخلت کے لیے امکانی سود مندی ہی کافی نہیں ہے۔اس قانون میں ملکی وزارتِ داخلہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ایک ایسا ڈیٹا بیس تیار کرے، جس میں کویت کے تمام 1.3 ملین شہریوں کے ساتھ ساتھ کویت میں مقیم 2.9 ملین غیر ملکیوں سے متعلق بھی تمام کوائف موجود ہوں۔اس قانون میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جو کوئی بھی اپنے
ڈی این اے سیمپلز دینے سے انکار کرے گا، اْسے نہ صرف ایک سال تک کے لیے جیل جانا پڑے گا بلکہ تینتیس ہزار ڈالر کے برابر جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔ اس کے ساتھ ساتھ غلط یا نقلی سیمپلز فراہم کرنے والوں کو سات سال تک کی سزائے قید کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہیومن رائٹس واچ‘ کا کہنا ہے کہ جس انداز میں کویت کی حکومت شہریوں کے ڈی این اے سیمپلز جمع کرنا چاہتی ہے، اْسے حقوقِ انسانی کی یورپی عدالت کے ساتھ ساتھ ریاست ہائے متحدہ امریکا کی کئی مقامی عدالتیں بھی انسان کی ذاتی زندگی میں مداخلت قرار دیتے ہوئے غیر قانونی قرار دے چکی ہیں۔چھبیس جون کے ہولناک حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں کویت نے اْنتیس مردوں اور خواتین پر فردِ جرم عائد کر رکھی ہے۔ تاحال پروگرام کے مطابق ان کے خلاف مقدمے کی سماعت چار اگست کو شروع ہو گی۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.