اداکار علی ظفرنے بالی وڈمیں اپنے 5سال مکمل کرلیے

بدھ 22 جولائی 2015 12:31

اداکار علی ظفرنے بالی وڈمیں اپنے 5سال مکمل کرلیے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) معروف گلوکار واداکار علی ظفرنے بالی وڈمیں اپنے 5سال مکمل کرلیے ۔ان کی پہلی فلم ”تیرے بن لادن “2010ء میں ریلیز ہوئی۔5 سالوں میں ان کی 6 فلمیں ریلیزہوئیں۔

(جاری ہے)

علی ظفرنے اداکارہ کے علاوہ بطور گلوکار اور موسیقار بھی اپنے صلاحیتوں کو منوایا۔علی ظفرکی دیگر ریلیز ہونے والی فلموں میں ”میرے برادرکی دلہن ،لندن پیرس نیویارک‘، چشم بدور، ٹوٹل سیاپا اور کلِ دل “شامل ہیں۔ انھیں بھارت میں اسٹاراسکرین ،فلم فیئر، آئیفا اورداداصاحب پھالکے اکیڈمی جیسے ایوارڈزسے ایوارڈزسے نوازگیا۔