یواے ای کا اگست سے پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈیز ختم کرنے کا اعلان
بدھ 22 جولائی 2015 18:56
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء)سرفہرست تیل پیدا کرنے والا ملک متحدہ عرب امارات اگست سے پٹرول اور ڈیزل پر سبسڈیز ختم کردے گا تاکہ خام تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے باعث اس کی آمدن پر پڑنے والے اثرات کے پیش نظر اخراجات پر کٹوتی کی جاسکے،یہ بات وزارت توانائی نے بدھ کے روز کہی۔
(جاری ہے)
سرکاری وام نیوز ایجنسی نے وزارت کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں فیولز کیلئے پیداواری قیمتیں اب عالمی قیمتوں کی بنیاد پر متعین کی جائیں گی اور ہر ماہ انہیں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
اس اقدام سے سالانہ اربوں ڈالرز کی بچت متوقع ہے۔عالمی مالیاتی فنڈ نے پیر کو جاری ایک رپورٹ میں کہا کہ متحدہ عرب امارات پٹرولیم مصنوعات اور بجلی پر سبسڈی کی مد میں سالانہ 29ارب ڈالر خرچ کر رہا ہے۔وزارت نے کہا کہ سبسڈیز ختم کرنے کا فیصلہ سرکاری فنانسز کی معاونت،تیل کی کھپت کو بہتر بنانے اور قدرتی وسائل اور حکومت کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے کیا گیا ہے،متحدہ عرب امارات میں پہلے ہی تیل کی قیمتوں میں چھ خلیج عرب ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.