انکوائری کمیشن کی رپورٹ، وزیر اعظم نواز شریف آج شام 7 بجے قوم سے خطاب کریں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 23 جولائی 2015 13:45

انکوائری کمیشن کی رپورٹ، وزیر اعظم نواز شریف آج شام 7 بجے قوم سے خطاب ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 جولائی 2015ء) : ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق انکوائری کمیشن کی رپورٹ سے متعلق وزیر اعظم نواز شریف آج شام 7 بجے قوم سے خطاب کریں گے. سرکاری ٹی وی کو خطاب کی ریکارڈنگ کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں.

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف قوم کو انکوائری کمیشن کی رپورٹ سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ اعتماد میں لیں گے جبکہ اپوزیشن جماعتوں سے تاکید بھی کریں گے کہ اس سب کو پس پشت ڈال کر آگے بڑھا جائے اور مل کر ملک کے لیے کام کیا جائے.

متعلقہ عنوان :